9 مئی کا واقعہ غلط تھا، دوبارہ نہیں ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر کا اعتراف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 9 مئی کے واقعات کو کھلے الفاظ میں غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، 9 مئی غلط تھا، دوبارہ نہیں ہونا چاہیے”۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے تسلیم کیا کہ پارٹی کی جانب سے قانونی تقاضوں کو مکمل طور پر پورا نہیں کیا گیا، تاہم انہوں نے زور دیا کہ "ہم 9 مئی کے ٹرائل سے انکاری نہیں” اور چاہتے ہیں کہ تمام معاملات قانون کے دائرے میں حل ہوں۔

latest urdu news

بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں، خصوصاً بونیر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ہر طرف سے لوگ متاثرین کی مدد کو پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت کی امدادی کارروائیوں پر ہم شکر گزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بونیر کے متاثرہ علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے، جبکہ صوبائی حکومت نے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

سیلاب میں مدد پر پاک فوج اور حکومت کے شکر گزار ہیں، چیئرمین بیرسٹر گوہر

آخر میں بیرسٹر گوہر نے عوام سے سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں متحد ہو کر متاثرہ خاندانوں کا سہارا بننا ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter