121
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے بنی گالا کی نیلامی سے متعلق خبروں کو گمراہ کن اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے پارٹی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ "تحریک انصاف کے وکیلوں کو نہ سیاست آتی ہے، نہ وکالت۔ لیگل ٹیم کے ہیڈ سلمان اکرم راجہ فرما رہے ہیں کہ انہیں بنی گالا کی نیلامی کی خبر ابھی ملی ہے، انہیں معلوم نہیں۔”
انہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا، "اس احمق کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ خبر سراسر غلط ہے، کیونکہ کسی بھی عدالتی فیصلے میں عمران خان کی جائیداد کی نیلامی کا ذکر نہیں کیا گیا۔”
فواد چوہدری کا یہ بیان پی ٹی آئی کے اندرونی حلقوں میں جاری بے چینی کو مزید ہوا دے سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب پارٹی سنگین قانونی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔