بلوچستان: میاں بیوی کے قتل میں ملوث قبائلی سردار سمیت 11 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کے دل دہلا دینے والے قتل میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں معروف ساتکزئی قبیلے کے سردار بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں بتایا کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت مکمل ہو چکی ہے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا:
’’ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘‘

latest urdu news

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکومت نے ازخود مقدمہ درج کیا اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ساتکزئی ہاؤس پر چھاپہ مارا، جہاں سے قبیلے کے سربراہ سردار شیرباز ساتکزئی کو گرفتار کیا گیا۔

ادھر سراوان قبیلے کے رہنماؤں نے سردار شیرباز کی گرفتاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قبائلی سردار کو محض شک کی بنیاد پر گرفتار کرنا قبائلی روایات کے خلاف ہے۔

بلوچستان میں خاتون کا بہیمانہ قتل، فائرنگ کی ویڈیو وائرل

حکومتی ترجمان شاہد رند کے مطابق، واقعے کی ویڈیو سے شناخت شدہ افراد کا ڈیٹا نادرا کو بھجوایا گیا، جس کے بعد ملوث افراد اور ان کے قبائل کی تصدیق ہو گئی ہے، تاہم مکمل تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہیں۔

یہ واقعہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے جرائم کے خلاف ایک اہم کارروائی تصور کی جا رہی ہے، جسے سوشل میڈیا اور انسانی حقوق کے حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter