بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بروقت کارروائی کی۔

latest urdu news

گیشکور کے علاقے میں ہونے والے اس آپریشن میں انڈین پراکسی تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

یونس سمیت متعدد دہشت گردوں کا خاتمہ

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں بی ایل اے کا اہم کارندہ یونس بھی شامل ہے، جو کئی حملوں میں ملوث رہا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دو دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔

تربت میں دوسرا آپریشن، سرغنہ انجام کو پہنچا

دوسری کارروائی ضلع کیچ کے شہر تربت میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کے دو اہم افراد، صبر اللہ اور امجد عرف "بچھو” کو ہلاک کیا، یہ دونوں کئی سنگین جرائم اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

اسلحہ و بارود برآمد، کلیئرنس آپریشن جاری

آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق علاقے میں سینی ٹائزیشن (کلئرنس) آپریشن جاری ہے تاکہ چھپے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان پرعزم: دشمن کی ہر سازش ناکام بنائیں گے

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والی ہر بھارتی پراکسی کارروائی کو ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار اور پرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter