13
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز نے بھارت سے منسلک دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان” کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی فضائی نگرانی کے ذریعے طویل مشاہدے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ دہشتگرد ایک پہاڑی غار میں روپوش تھے، جن پر فورسز نے موزوں وقت پر مؤثر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تمام دہشتگرد مارے گئے۔
حکام نے بتایا کہ یہ کامیاب آپریشن خفیہ اداروں اور سکیورٹی فورسز کی شاندار ہم آہنگی کا نتیجہ ہے، جس نے "فتنہ الہندوستان” کی بلوچستان میں ممکنہ بنیاد کو کچل دیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے اور ساز و سامان بھی تباہ کر دیے گئے۔
خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، اور ایسے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔