بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور عوامی اجتماعات پر پابندی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں، سیاہ شیشوں والی گاڑیوں اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر بھی پابندی ہوگی۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے یا نقاب پہننے پر بھی پابندی ہوگی، جبکہ اسلحے کی نمائش، 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع اور دھرنوں پر پہلے سے موجود پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندیاں امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہیں اور یہ 30 نومبر تک مؤثر رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter