بلوچستان میں پسند کی شادی پر قتل، خواجہ آصف کا بلوچوں پر سخت ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بلوچ علاقوں میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے منافقت اور وطن دشمنی قرار دیا۔

اسلام آباد، وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑے کے سفاکانہ قتل پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے قاتلوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ریاستِ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھائے ہوئے ہیں، انہیں پہلے اپنے ارد گرد کے ظالمانہ نظام کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ اگر وہ واقعی ظلم کے خلاف کھڑے ہوں تو پورا پاکستان ان کے ساتھ ہو گا، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ ان کی جدوجہد کی بنیاد منافقت اور ان کی شناخت وطن دشمنی بن چکی ہے۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اس سفاکانہ واقعے کے ذمہ دار کوئی باہر سے آئے ہوئے لوگ یا دوسرے صوبوں کے مزدور نہیں، بلکہ خود بلوچ معاشرے کے اندر موجود وہ عناصر ہیں جو ظالمانہ رسم و رواج کو جرگوں کے ذریعے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قتل ہونے والے دونوں نوجوانوں نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور اس کے بعد مسلسل چھپ کر زندگی گزار رہے تھے، لیکن بالآخر انہیں ڈھونڈ نکالا گیا۔ ایک مقامی جرگے نے انہیں واپسی کی جھوٹی امید دلائی، اور جب وہ واپس آئے تو اسی جرگے نے ان کی موت کا فیصلہ سنا دیا۔

بلوچستان میں خاتون کا بہیمانہ قتل، فائرنگ کی ویڈیو وائرل

وزیرِ دفاع نے واقعے کی لرزہ خیز تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لڑکے کو گولی مار کر قتل کیا گیا، اس کے بعد لڑکی کو بھی گولیوں سے بھون دیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جب ایک خاتون قرآن پاک ہاتھ میں لیے کھڑی ہو اور اسے پھر بھی گولیاں مار دی جائیں تو اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اسے مارنے والے مرد کتنے غیرت مند ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان اور دیگر قبائلی علاقوں میں اب بھی کچھ مقامی جرگے روایتی اور غیر قانونی فیصلے کرتے ہیں جن میں خواتین اور نوجوانوں کی پسند کی شادی کو جرم تصور کیا جاتا ہے، جس پر اکثر قتل جیسے سنگین جرائم سرزد ہوتے ہیں۔ حکومتِ پاکستان ان فرسودہ روایات کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کر چکی ہے، مگر عملی سطح پر ان جرائم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter