بلوچستان میں شدید گرمی کا راج، درجہ حرارت 49 ڈگری تک جا پہنچا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ: بلوچستان میں سورج نے قہر ڈھا دیا، جہاں شدید گرمی نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ سبی میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو صوبے میں رواں سیزن کا اب تک کا سب سے بلند درجہ حرارت ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت 38، قلات میں 34، ژوب میں 32 اور زیارت میں نسبتاً معتدل 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

latest urdu news

تربت میں بھی گرمی نے شدت اختیار کر لی ہے، جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، جبکہ نوکنڈی میں پارہ 43 ڈگری کو چھو گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے بھی شدید گرمی سے محفوظ نہیں رہے، گوادر اور جیونی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی گرمی کی یہی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پانی کا زیادہ استعمال کریں، دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات اپنائیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، تاکہ گرمی کے باعث ممکنہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

شدید گرمی کے اس موسم میں خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور بیمار افراد کو اضافی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter