بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہرود میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار برآمد، کلیئرنس آپریشن جاری

کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی صوبے کے علاقے پہرود میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی مشتبہ نقل و حرکت پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فورسز کو فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور بھاری مقدار میں ہتھیار بھی ملے ہیں، جو ان کی منظم دہشت گردانہ سرگرمیوں کی واضح علامت ہیں۔

latest urdu news

ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں تاحال کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کے ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے تاکہ اس مذموم نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ فتنہ الہندوستان کا یہ گروہ حالیہ دنوں میں نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے اور ان کی کارروائیاں ملک کی داخلی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتی جا رہی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ریاستی ادارے ان دہشت گرد عناصر کو نشانِ عبرت بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ملک دشمن قوتوں کو یہ سخت پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے نام سے سرگرم دہشت گرد گروہ حالیہ چند ہفتوں سے پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے، جن میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ آپریشن ریاست کی جانب سے ایک واضح پیغام ہے کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter