باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک جبکہ دھماکے کے دوران 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج نے بزدلانہ حملہ کیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ حملہ آور چیک پوسٹ کی سکیورٹی توڑنے میں ناکام ہوئے اور دھماکہ خیز گاڑی کو چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں 11 اہلکار شہید ہوگئے۔
دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جس میں ایک لڑکی شہید اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل تھے جن کے لیے فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں۔
باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی بارودی گاڑی فائر کر کے تباہ کر دی
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش جاری ہے اور سکیورٹی فورسز آپریشن کو موثر طریقے سے آگے بڑھا رہی ہیں تاکہ علاقے کو دہشتگردوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔
یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ سرحدی اور قبائلی علاقوں میں دہشتگرد عناصر اب بھی عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کے لیے خطرہ ہیں، اور حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
