4
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی زیرِ صدارت سماعت میں یہ فیصلے سامنے آئے۔ ضمانتیں اسلام آباد ہائی کورٹ اور پریس کلب کے باہر احتجاج کے کیسز میں دی گئی ہیں۔
عدالت نے دونوں کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں اور متعلقہ مقدمات میں رہائی کا حکم بھی جاری کیا۔ یہ فیصلے دونوں کے لیے ایک اہم قانونی پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں۔
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کر لیا
