بحریہ یونیورسٹی کانووکیشن: طلبہ محنت اور راست بازی کو شعار بنائیں، نیول چیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن میں 3,276 طلبا کو ڈگریاں، 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے دیے گئے، نیول چیف نے دیانت داری اور محنت کی تلقین کی۔

کراچی میں بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کا 21 واں کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں سے فارغ التحصیل 3 ہزار 276 طلبا کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے۔ انہوں نے امتیازی کارکردگی پر 95 طلبا کو طلائی اور 90 کو چاندی کے تمغے تفویض کیے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لیے دیانت داری، محنت اور راست بازی کو ہمیشہ اپنا شعار بنائیں۔

کانووکیشن میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی، اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس کے طلبا شریک تھے۔ اس موقع پر فارغ التحصیل طلبا کے والدین، اساتذہ، یونیورسٹی انتظامیہ اور شعبہ تعلیم کی نامور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter