بہاولنگر: رات 2 بجے پل پر سیلفی لیتا نوجوان دریائے ستلج میں جاگرا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر کے علاقے بھوکاں پتن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان رات 2 بجے پل پر سیلفی لیتے ہوئے دریائے ستلج میں جاگرا۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریا میں اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہے، جس کی وجہ سے تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ نوجوان کی شناخت اور دیگر تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

latest urdu news

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ بارہا شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ سیلابی صورتحال کے دوران پلوں پر کھڑے ہو کر تصاویر نہ بنائیں، لیکن لوگ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے جس کے نتیجے میں ایسے افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے اضافی پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج سمیت دیگر دریاؤں میں سیلابی کیفیت برقرار ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دریاؤں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter