4
بہاول نگر کے علاقے اڈا سونڈھا روڈ پر پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں تین سالہ بچہ کھلے گندے پانی کے گڑھے میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے نے اہلِ علاقہ کو غمزدہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے فوراً بعد محلے کے افراد نے بچے کو گڑھے سے نکالا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ اس نوعیت کے واقعات صوبے کے مختلف علاقوں میں مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔ چند روز قبل لاہور اور قصور میں بھی اسی طرح کے حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جس پر عوامی سطح پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
