بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن، ڈاکٹر عظمیٰ خانم کو اڈیالہ جیل میں موجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے۔
ڈاکٹر عظمیٰ خانم کچھ دیر میں فیکٹری ناکے سے گیٹ نمبر 5 کی جانب روانہ ہوں گی، جہاں آج ملاقات کا سلسلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
پارٹی کے اجلاس میں سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کو بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جائیں گے، اور اگر ملاقات نہ ہوئی تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
اسپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورتحال میں احتجاج جاری رکھیں گے اور گورنر راج کے نفاذ سے نہیں ڈرتے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پارٹی کارکنان کو ہدایت دی ہے کہ ہر ضلع، گاؤں اور یونین کونسل سے منگل کو اڈیالہ جیل پہنچیں۔
