قوم 14 اگست کو جوش و خروش سے یومِ آزادی منائے گی، عظمٰی بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پوری قوم 14 اگست کو یومِ آزادی اور "آپریشن بنیان و مرصوص” کی کامیابی کا جشن ملی جذبے کے ساتھ منائے گی، جبکہ ایک مخصوص فتنہ پرور گروہ اس قومی دن کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ قومی دنوں پر احتجاج کرنا کسی محبِ وطن جماعت کا ایجنڈا نہیں ہو سکتا۔ اُن کے مطابق یہ وہی سیاسی گروہ ہے جو 2014 کے دھرنوں سے پیدا ہوا، جس نے سیاست کو محض احتجاج اور دھرنوں تک محدود کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جماعت کے نزدیک نہ قومی ایام کی کوئی حرمت ہے اور نہ مذہبی تہواروں کا کوئی تقدس۔

latest urdu news

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو ریاستی ادارے حرکت میں آئیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 5 اگست کو بھی پنجاب میں عوام نے ان عناصر کا ساتھ نہیں دیا اور اب بھی عوام اس منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ 14aaa اگست کے مجوزہ احتجاج کو ملتوی کر دیا جائے۔ "کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کریں، اگر واقعی پاکستانیت اور انسانیت کا کوئی جذبہ باقی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "قیدی نمبر 420” کی اندھی تقلید کرنے والا ٹولہ عوامی شعور کا سامنا نہیں کر سکتا۔ عوام اب ان کی حقیقت جان چکے ہیں اور ان کی سیاست کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔

عظمٰی بخاری نے یقین دلایا کہ عوام کی خوشیوں کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور 14 اگست کو پاکستان بھر میں امن، اتحاد اور یکجہتی کا پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ پرور عناصر کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter