پاک بھارت کشیدگی: آذربائیجان کا پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی، بھرپور تعاون کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، جاری پاک بھارت کشیدگی کے دوران آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دوستی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کو ایک خط لکھ کر خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کی۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے بھی حکومت پاکستان کے نام خصوصی پیغام جاری کیا جس میں آذربائیجان نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی فوجی کارروائیوں پر شدید تحفظات ظاہر کیے اور پاکستانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

آذربائیجان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، اور مشکل وقت میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، اس کے ساتھ ہی متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی ہے۔

آذربائیجان نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ موجودہ تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے،ساتھ ہی پاکستان کی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter