10
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس سے متعلق دو مقدمات میں بری کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات پر فیصلہ سناتے ہوئے اعظم سواتی کو دونوں کیسز سے بری قرار دیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف یہ مقدمات متنازع بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کے باعث درج کیے گئے تھے تاہم عدالت نے شواہد کی عدم دستیابی پر انہیں الزامات سے بری کر دیا۔
