عطا تارڑ: پاکستان افغانستان میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے اندر دہشت گردوں اور ان کے معاون نظام کے ٹھکانوں کے خلاف درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں کسی شہری علاقے کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ صرف دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور ان کے معاون نظام کو ہدف بنایا گیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے افغان طالبان حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے اعداد و شمار کو غیر معتبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معلومات سنجیدہ تبصرے کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے افغان وزارت دفاع کے دعووں کو بھی محض پراپیگینڈا قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی معلومات کا مکمل انحصار طالبان حکومت پر ہے۔

پاکستان ہر عالمی معاملے پر اہم پلیئر بن کر ابھر رہا ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے مشترکہ حملے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ افغان طالبان حکومت اور افغانستان میں سرگرم متعدد دہشت گرد تنظیموں کے درمیان گٹھ جوڑ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم کے تمام حملوں کا پاکستان نے فوری اور مؤثر انداز میں جواب دیا، اور دہشت گردوں اور ان کے معاونین، بشمول افغان طالبان کے فوجی اڈوں کو درست طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter