انسداد دہشت گردی عدالت کا شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ خارجہ، شاہ محمود قریشی، کو 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق رہائی صرف اس صورت میں ممکن ہوگی جب وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب یا زیرِ حراست نہ ہوں۔ عدالت نے اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کر دیا۔

latest urdu news

یہ مقدمات تھانہ شادمان ٹاؤن میں درج ہوئے تھے، جن کا تعلق 9 مئی 2023 کے ملک گیر احتجاج کے دوران بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات سے تھا۔

یاد رہے کہ پیر کے روز انہی مقدمات میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں، بشمول ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری، کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی گئی تھیں، جب کہ ان کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter