4
پاک فوج کی جانب سے افغانستان میں بلا اشتعال کارروائیوں کے جواب میں آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے قریب صدق گاؤں میں دہشتگردوں کی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے چار دہشتگرد ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
قندھار میں تراوو دہشتگرد کیمپ کو تباہ کیا گیا جبکہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔
کابل میں 313 کور کے انفرا اسٹرکچر کو بھی تباہ کر دیا گیا، جس میں ائیر فیلڈ کی آئل اسٹوریج سائٹ اور ملحقہ لاجسٹک انفرا اسٹرکچر شامل تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے ذریعے دشمن کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
