زیارت میں اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کا نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل درانی کو ان کے بیٹے منتصر باللہ کے ساتھ اغوا کر لیا۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور ان کا بیٹا زیارت کے معروف سیاحتی مقام زیزری پر گئے ہوئے تھے کہ وہاں ان پر حملہ کیا گیا اور انہیں مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

حملہ آوروں نے ان کے ساتھ موجود گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی کو نذر آتش کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر افضل درانی دو ماہ بعد سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔ یہ واقعہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا باعث بنا ہے اور متعلقہ حکام اس کی فوری تحقیقات کر رہے ہیں۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter