فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو، جو پاکستان کے سرکاری دورے پر موجود ہیں، نے اسلام آباد میں آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کی مسلح افواج کے درمیان پہلے سے موجود قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انڈونیشی صدر نے پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو بھرپور سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون— بالخصوص فوجی تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعداد کار میں اضافے— کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔

ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئے مرحلے میں داخل کرنے کی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter