یہ عہدہ قوم کی امانت ہے، اسے نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم اپنی قربانی دے سکتے ہیں، جنرل سید عاصم منیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے،آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق، انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی افواج، خاص طور پر سول اور ملٹری شہداء و غازیوں کے نام وقف کرتے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے اور اس امانت کو نبھانے کے لیے لاکھوں ایسے عاصم موجود ہیں جو قربانی کے لیے تیار ہیں،انہوں نے صدر مملکت، وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے اعتماد پر بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز انفرادی نہیں بلکہ پوری قوم اور افواج پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عوام کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جو ان پر اعتماد رکھتے ہیں،یہ اعزاز خاص طور پر آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب حکمت عملی اور دشمن کو مکمل شکست دینے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق، جنرل عاصم منیر کو نشان امتیاز ملٹری کے ساتھ یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

یہ ترقی آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور ملک کی سلامتی کے لیے ان کی خدمات کی پہچان ہے، اس موقع پر ملک بھر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور ان کی قیادت کو سراہا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی ترقی کا اعلان حکومت کی جانب سے ایک تاریخی فیصلہ ہے۔ اس اہم پیش رفت کی تفصیلات کے لیے آپ یہاں مزید پڑھ سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter