فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج ہوگی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، آج بدھ 18 جون 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی، جو امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے طے ہے۔ یہ کسی بھی پاکستانی آرمی چیف اور امریکی صدر کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہے۔

latest urdu news

ملاقات کے دوران، صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور کابینہ کے اہم ارکان بھی شریک ہوں گے۔ پاکستان کی جانب سے اس ملاقات میں کوئی سویلین نمائندگی شامل نہیں ہوگی۔

یہ ملاقات اس وقت ہو رہی ہے جب جنوبی ایشیا میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد امن کی کوششیں جاری ہیں۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ثالثی نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی براہِ راست فوجی سطح پر بات چیت کا نتیجہ ہے، امریکی مداخلت کا نہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ پاک-امریکہ تعلقات میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter