آصف زرداری شطرنج کے ماہر کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم بآسانی منظور ہوجائے گی: فیصل واوڈا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سیاست کے شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں اور ان کی سیاسی حکمتِ عملی کے باعث 27ویں آئینی ترمیم باآسانی منظور ہوجائے گی۔

latest urdu news

فیصل واوڈا نے بلاول بھٹو زرداری کے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں ترمیم کے معاملے پر اتفاق رائے حاصل کر لیں گی، جبکہ پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق اس پر معمولی بحث بھی کروا لی جائے گی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم ناگزیر ہوچکی ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو 28ویں ترمیم بھی سامنے آجائے گی۔ ان کے مطابق ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے آئینی سطح پر بہتریاں لانا وقت کی ضرورت ہیں۔

بلاول بھٹو سے ملاقات میں آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی:مولانا فضل الرحمان

سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا رہا بلکہ اس میں کچھ نکات پر ترامیم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق قومی سلامتی کے معاملات وفاق کے دائرہ اختیار میں ہونے چاہییں اور ملک بھر میں تعلیم کا ایک یکساں نظام رائج کیا جانا چاہیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter