اسفندیار ولی کا پی ٹی آئی رکن اسمبلی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفندیار ولی نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شفیع جان کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس کے مطابق 22 اگست کو شفیع جان نے اسمبلی اجلاس کے دوران تقریر میں اسفندیار ولی پر الزامات عائد کیے اور بعد ازاں اس تقریر کی ویڈیو اپنے ذاتی فیس بک پیج پر بھی شیئر کی۔

latest urdu news

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ شفیع جان 15 دن کے اندر معافی مانگیں اور ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا پیج سے ڈیلیٹ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کوہاٹ سے منتخب پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی شفیع جان نے حالیہ دنوں میں ایوان کے اندر تقریر کے دوران اسفندیار ولی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter