آرمی چیف کا فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ، متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قصور سیکٹر، جلالپور پیر والا اور ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کی دوبارہ آبادکاری و بحالی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف کو سیلاب کی موجودہ صورتحال، ریسکیو آپریشنز، اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ان کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلیٰ سول حکام بھی موجود تھے۔

latest urdu news

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، اور اس سے بچنے کے لیے درکار اقدامات اور انفراسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے سول و فوجی اداروں کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے مسائل کا حل اچھی طرزِ حکمرانی اور عوام دوست ترقیاتی حکمت عملی میں پوشیدہ ہے۔

آرمی چیف نے محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

کمشنر راولپنڈی کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، ریسکیو آپریشن کی کارکردگی کو سراہا

انہوں نے ریلیف آپریشنز میں مصروف فوجی جوانوں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور پولیس افسروں سے بھی ملاقات کی، اور ان کے بلند حوصلے، تیاری، اور مشکل حالات میں خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے زور دیا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے نہ صرف وقتی ریلیف بلکہ مستقل حل کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter