آرمی چیف کی سیلاب متاثرین کی امداد میں شریک اہلکاروں کی تعریف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں مصروف اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجی جوانوں، پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔

latest urdu news

اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کی بے لوث خدمات کو سراہا اور ہدایت دی کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کو مکمل جذبے اور محنت کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ اور ان کی بروقت امداد اولین ترجیح ہے اور فورسز اور سول ادارے اپنی انتھک خدمات جاری رکھیں تاکہ ہر متاثرہ فرد تک فوری مدد پہنچ سکے۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ کوششوں سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد ریلیف ممکن بنایا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کی امداد کا جائزہ

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور فوج، پولیس اور سول ادارے امدادی کارروائیوں میں دن رات مصروف ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter