پاکستان کی خود مختاری یا جغرافیائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، جنرل عاصم منیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے، اور اگر پاکستان کی خود مختاری یا جغرافیائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی مسلسل توجہ ہے، اور کئی ترقیاتی منصوبوں کے نتائج بلوچستان کے عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔

latest urdu news

بلوچستان کے عوام، خصوصاً نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنے میں سول سوسائٹی کے ارکان کا کردار قابل تحسین ہے، اب نوجوانوں کو ترقی اور خوشحالی کی جانب اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی بلوچستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو عناصر تشدد کو بڑھاوا دینے، خوف و ہراس پھیلانے اور صوبے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کسی مذہب، فرقے یا نسل کو نہیں جانتی، اور اس کا مقابلہ غیر متزلزل قومی اتحاد کے ساتھ کرنا چاہیے۔

وہ دہشت گرد گروہ جو بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی کرکے اپنے سازشی ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں، وہ بلوچ غیرت اور حب الوطنی پر بدنما داغ ہیں۔

آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہش مند ہے، تاہم اگر پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو پاکستان اپنے قومی وقار اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مکمل طاقت سے جواب دے گا۔

پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پاکستانی عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter