14
عارف والا میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں ایک بارات پھنس گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات بلاڑہ ارجنکا کے علاقے میں سیلاب کے پانی میں پھنس گئی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے دلہا اور تمام باراتیوں کو بحفاظت نکال لیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے بارات کو محفوظ مقام تک پہنچایا اور پھر انہیں منزل مقصود تک رخصت کیا۔
بارات کے افراد نے بروقت امداد ملنے پر ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔