علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا 11 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 11 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

latest urdu news

تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے احتجاجی کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت میں آج علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی، تاہم وہ غیر حاضر رہیں، جس پر عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

مذکورہ مقدمے میں شامل دیگر 6 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جن پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے آئندہ کارروائی کے لیے نئی تاریخ 11 اکتوبر مقرر کر دی۔

عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر علیمہ خان کی حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے، تاکہ ان پر بھی فردِ جرم عائد کی جا سکے۔ کیس کی نوعیت اور حساسیت کے پیش نظر کارروائی کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter