عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حق میں اقوام متحدہ میں اپیل دائر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حق میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے تشدد، ڈاکٹر ایلس ایڈورڈز کے پاس دو باضابطہ اپیلیں جمع کرائی گئی ہیں۔ یہ اطلاع زلفی بخاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر دی ہے۔

زلفی بخاری کے مطابق عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے اپنے والد کے لیے اپیل دائر کی ہے جبکہ مریم وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کے حق میں اپیل جمع کروائی ہے۔ ان اپیلوں میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی غیر قانونی حراست اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

latest urdu news

زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی قیدی کی اہلیہ کو بھی صرف حوصلہ شکن کرنے کے لیے قید کیا گیا ہے، جو ایک افسوسناک اور غیر آئینی اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے اور اس جدوجہد میں کسی بھی قسم کی پسپائی نہیں ہوگی۔

عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے کی تیاری کی جا رہی ہے:علیمہ خان

یہ اپیل اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی حفاظت اور ان کے حقوق کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جس کے ذریعے عالمی سطح پر ان کی صورتحال کو اجاگر کیا جائے گا اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے پر زور دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter