بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مؤثر جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے "ہیمر اسٹرائیک” کے عنوان سے ہونے والی فیلڈ مشق کا مشاہدہ کیا، یہ مشق پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے کی گئی تھی۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کے مطابق، جنرل عاصم منیر نے جوانوں اور افسران سے خطاب کیا اور ملکی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے پختہ عزم کو دہرایا۔ انہوں نے فوجی اہلکاروں کے بلند حوصلے، جذبے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم قومی مفادات اور سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک فوج ہر لمحہ تیار ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن اور اشتعال انگیز بیانات کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا پر ’’ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں‘‘ کا نعرہ سرِفہرست ٹرینڈ بن گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی دبنگ پریس کانفرنس نے بھارتی قیادت کو سخت اور واضح پیغام دے دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، ہم تصادم کا آغاز نہیں کرتے لیکن اگر کسی نے ہمیں آزمایا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن یہ نہ سمجھے کہ جارحیت ہی واحد راستہ ہے، پاکستان ہر میدان میں جوابی کارروائی کے لیے تیار ہے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter