سرکاری ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، محکمہ داخلہ پنجاب نے سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ) کے افسران و ملازمین کے لیے الاؤنس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے، اس فیصلے کے تحت سی سی ڈی میں کام کرنے والے مستقل ملازمین کو 2011 کے بنیادی پے اسکیل کے مطابق ایک اضافی تنخواہ دی جائے گی، تاہم، مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ بعض زمروں کے ملازمین اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

latest urdu news

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق وہ افسران اور اہلکار جو ڈیپیوٹیشن پر سی سی ڈی میں آئے ہیں، انہیں الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔ اسی طرح وہ ملازمین جو دورانِ سروس معطل ہو چکے ہیں یا کسی انکوائری کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں بھی یہ سہولت نہیں ملے گی۔

علاوہ ازیں، طویل رخصت پر جانے والے افسران یا دوران ڈیوٹی لمبی چھٹی پر موجود اہلکار اس الاؤنس کے اہل نہیں ہوں گے۔ ایسے افسران و اہلکار جو سی سی ڈی میں OSD (آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی) کے طور پر تعینات ہیں، وہ بھی اس مراعاتی پیکیج کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں الاؤنس کے اطلاق کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس اضافی الاؤنس کی منظوری پنجاب کی صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی تھی، جس کا مقصد سی سی ڈی کے فعال اور خدمات انجام دینے والے ملازمین کو ترغیب دینا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سی سی ڈی ملازمین طویل عرصے سے اضافی الاؤنس کے منتظر تھے اور کئی بار اس حوالے سے مطالبات بھی سامنے آئے تھے، جنہیں اب صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد عملی شکل دے دی گئی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter