اے این ایف کی کارروائیاں:245 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 14 افراد زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں آٹھ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے 245.15 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں، جبکہ ایک خاتون سمیت 14 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، حب اور ڈی آئی خان میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 190.2 کلوگرام افیون، 47.15 کلوگرام چرس، 7 کلوگرام کرسٹل ہیروئن اور 800 گرام آئس برآمد ہوئی۔

latest urdu news

گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات کے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں، دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فراہم کرتے تھے۔

دوسری جانب دیور کی فائرنگ سے ثالث جان کی بازی ہار گیا ۔

ڈنگہ میں دیور کی فائرنگ سے ثالث جاں بحق ہو گیا، مقتول نوید اپنے رشتہ دار وسیم کے ہمراہ خاندانی جھگڑے کو ختم کرانے کے لیے گیا تھا، مگر واپسی پر اس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق، وسیم کی ہمشیرہ کی ازدواجی زندگی 11 سال سے تنازعات کا شکار تھی۔ نوید نے اس جھگڑے کو ختم کرانے کی نیت سے فریقین کے درمیان مصالحت کی کوشش کی، لیکن واپسی پر جب وہ پانی پینے رکا تو وسیم کی ہمشیرہ کے دیور اور دیگر افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter