امریکی جریدے نے پاکستانی آرمی چیف کو طاقتور شخصیت قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا حالیہ دورہ امریکا دو طرفہ تعلقات میں بہتری کا واضح اشارہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، چند ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل عاصم منیر کو ظہرانے پر مدعو کیا تھا، جو ان کے باہمی تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے،بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس ملکی معاملات پر جنرل عاصم منیر کی رائے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے اور ان کی بات کو حتمی سمجھا جاتا ہے۔

latest urdu news

رپورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے سابق صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اب تک اس بات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان پر بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم تجارتی ٹیرف عائد کیے ہیں، جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچا ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter