علامہ طاہر اشرفی کا آئندہ جمعہ کو یوم استحکام منانے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ جمعہ کو یوم استحکام پاکستان کے طور پر منایا جائے گا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کے ثبوت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکہ میں بھی سامنے آ چکے ہیں، پہلگام کا واقعہ اسرائیلی موساد اور را کے مشترکہ عمل کا نتیجہ تھا، جس کا ایک مقصد پاکستان پر الزام تراشی اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کو غزہ جیسے حالات میں تبدیل کرنا تھا۔

latest urdu news

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ اسرائیلی ایجنٹس مقبوضہ کشمیر میں موجود ہیں اور موساد غزہ کی داستانیں مقبوضہ کشمیر میں دہرانا چاہتی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ نے تحقیقات کی پیشکش کی ہےاور عالمی سطح پر تحقیقات صرف پہلگام ہی نہیں بلکہ جعفر ایکسپریس اور دیگر دہشتگردی کے واقعات پر بھی ہونی چاہیے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بھارت کے خلاف جو ثبوت پیش کیے گئے ہیں، وہ بھارت کے لئے واضح پیغام ہیں، بھارت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ آبی نندن کی طرح ہر بار چائے پلا کر واپس نہیں کیا جاتا، بلکہ اس بار پاک فضائیہ نے جس طرح بھارتی سازش کو ناکام بنایا، وہ قابل تحسین ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مدارس کے 30 لاکھ طلبا پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور چین، سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے بھارت سے کہا کہ وہ جو الزامات لگا رہا ہے، اس کے ثبوت فراہم کرے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل آئندہ جمعہ کو یوم استحکام پاکستان کے طور پر منائے گی، اور چار مئی کو پاکستان علما کونسل کی شوری کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter