اللّٰہ نے معرکۂ حق میں ہماری مدد کی کیونکہ ہم حق پر تھے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی – فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے معرکۂ حق میں پاکستان کی مدد فرمائی کیونکہ ہم سچائی اور حق پر قائم تھے۔

latest urdu news

وہ چیف آف آرمی اسٹاف کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر سے ساحلِ سمندر تک دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اور ریاست کی تمام اکائیوں نے اس معرکے میں مثالی ہم آہنگی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انتظامیہ اور سول بیوروکریسی پاکستان کی ریاستی ہم آہنگی کی بنیاد ہے، اور اس کی بھاری ذمہ داری آپ سب پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ:

پاکستان ن ہم نہ پہلے جھکے، نہ آئندہ جھکیں گے۔ے نہ کبھی بھارت کی اجارہ داری قبول کی ہے اور نہ کبھی کرے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت پر دہشت گردی کے فروغ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ

ہندوستان میں دہشت گردی اُس کی اپنی اقلیتوں پر مظالم کا نتیجہ ہے، جبکہ خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست خود بھارت ہے۔

افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس برادر اسلامی ملک سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ وہ بھارت کی پراکسیز "فتنہ الہند” اور "فتنہ الخوارج” کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے۔

فیلڈ مارشل نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:

اپنی انفرادی اور لسانی شناخت سے بالاتر ہو کر ‘پاکستانیت’ کو اپنائیں، اور ملک سے وفاداری کو اولین ترجیح بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر نظام میں کمزوریاں ہو سکتی ہیں، مگر ذمہ دار شہری کی حیثیت سے آپ کی ذمہ داری ہے کہ ان کمزوریوں کو نظام پر حاوی نہ ہونے دیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter