عمران خان کی رہائی کیسے ممکن؟ علیمہ خان نے دو ٹوک مطالبہ رکھ دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں دو سال سے نہیں پتا چل رہا کہ آپ مانگ کیا رہے ہیں، بتائیں بانی پی ٹی آئی کو کیا دینا ہوگا کہ آپ رہا کریں، ہم عورتیں سامنے بیٹھنے کو تیار ہیں۔

latest urdu news

اسلام آباد ، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کو کچھ چاہیے تو کھل کر سامنے آ کر بات کریں، دو سال سے ہمیں یہ نہیں معلوم ہو رہا کہ آپ دراصل مانگ کیا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تیار ہیں بات چیت کے لیے، آپ اگر کوئی Give and Take کرنا چاہتے ہیں تو صاف بتائیں کہ عمران خان کو کیا دینا ہوگا اور آپ کو کیا چاہیے تاکہ آپ انہیں رہا کر دیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم عورتیں سامنے بیٹھنے کو تیار ہیں، مگر یہ پیغام پیچھے سے نہ دیا جائے۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ ہم سے آ کر براہ راست بات کریں، آپ ہمیں دھمکیاں نہ دیں، ہمیں کہا جاتا ہے کہ گاڑی کا ایکسیڈنٹ کر دیا جائے گا۔ ہم ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور نہ آپ کو ڈرنے کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے خود اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ کیس سنا جائے گا، ان کے مطابق غلطی سے کیس لسٹ میں شامل نہیں ہوا تھا، اب شکر ہے کہ کیس لگ گیا ہے اور پارلیمنٹرینز نے ہمارا ساتھ دیا ہے۔

علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی میڈیا تک پہنچایا کہ جو بھی ہو جائے، ساری زندگی جیل میں رکھ لیں، میں نہیں جھکوں گا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر عمران خان نے آپ کا ایسا کیا بگاڑا ہے کہ آپ ان کے خلاف اس قدر شدت پسندی سے پیش آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت ہے کہ پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے اور وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان گزشتہ کئی ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں ان کی ملاقاتوں اور سہولتوں پر متعدد بار اعتراضات سامنے آ چکے ہیں، ان کی قانونی ٹیم اور اہل خانہ بارہا اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ مقدمات کی سماعت شفاف انداز میں کی جائے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔

علیمہ خان پہلے بھی واضح کر چکی ہیں کہ ملک کو اس وقت عمران خان جیسے نڈر اور وژنری لیڈر کی اشد ضرورت ہے، جس پر وہ کھل کر اظہار خیال کر چکی ہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان کی ملک کو اشد ضرورت ہے، علیمہ خان

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter