11
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے قید میں رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ وہ گرفتاری دینے کے لیے تیار ہیں اور ان پر متعدد سیاسی نوعیت کے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی عمران خان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گی اور کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے کے لیے ان کے ہمراہ اسلام آباد پہنچی تھی۔ ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے عدالت کے احکامات کے مطابق وارنٹ کی تعمیل کرائی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کی ایف آئی اے انکوائری کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کارروائیاں سیاسی انتقام کا حصہ ہیں، تاہم وہ سچ اور انصاف کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔