وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بار کو 5 کروڑ روپے فنڈ دینے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر، درخواست گزار نے اقدام کو اختیارات سے تجاوز اور صوبائی خزانے سے خیانت قرار دیا۔

پشاور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں باضابطہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست ارسلان آفریدی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں لاہور بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

latest urdu news

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایک دوسرے صوبے کی بار ایسوسی ایشن کو 5 کروڑ روپے دینے کی منظوری دی، جو نہ صرف آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ رشوت کے زمرے میں بھی آتا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق یہ فیصلہ صوبے کی امانت میں خیانت کے مترادف ہے کیونکہ صوبے کا فنڈ کسی دوسرے صوبے میں صرف ایمرجنسی یا قدرتی آفت کی صورت میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا پہلے ہی شدید مالی مشکلات کا شکار ہے، اور ایسے حالات میں صوبے کے عوام کے وسائل کو غیر متعلقہ مقاصد کے لیے استعمال کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے بلکہ عوامی مینڈیٹ اور آئینی حلف کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فنڈز کی منظوری آئینی اصولوں، سپریم کورٹ کے فیصلے، اور این ایف سی ایوارڈ کے تقاضوں کے برخلاف ہے، لہٰذا علی امین گنڈاپور کو فوری طور پر نااہل قرار دے کر ان کی رکنیت ختم کی جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف سیاسی رہنماؤں کو سرکاری فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر نااہلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور الیکشن کمیشن اس نوعیت کی درخواستوں پر کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter