علی امین گنڈاپور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ نامزد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا گیا ہے، اور اب وہ سہیل آفریدی کو مکمل حمایت فراہم کریں گے۔

latest urdu news

"یہ عہدہ بانی پی ٹی آئی کی امانت تھا، ان کے کہنے پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ہم پارٹی کی پالیسی اور قائد کی رہائی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔”

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بھی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ پارٹی نے وزارت اعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا کہ سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق:

"یہ عمران خان کا فیصلہ ہے۔ سہیل آفریدی کو کہا گیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے دور رہ کر خود مختار پالیسی اپنائیں، تاکہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی اپنائی جا سکے۔”

"ہم نئی پالیسی کے تحت ایک نئی شروعات کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کے لیے بھی یہی بہتر ہے کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں۔ اسمبلی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرے گی، کسی قسم کی دشواری نہیں ہوگی۔”

علی امین گنڈاپور کی ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر گوہر کی تردید

نومنتخب وزیراعلیٰ کے امیدوار سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ پی کے-70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ماضی میں وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہے، اور موجودہ حکومت میں پہلے معاون خصوصی برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور بعد ازاں وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کے درمیان جاری سیاسی اختلافات بھی اس تبدیلی کا سبب بنے۔ دونوں کے درمیان طویل عرصے سے تناؤ کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔

یہ واضح نہیں کہ یہ تبدیلی پارٹی کے اندر سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے یا داخلی اختلافات کا نتیجہ، تاہم قیادت کی جانب سے اسے دہشتگردی کے خلاف ایک نئی سمت میں قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter