سیاسی طور پر حکومت گرا کر دکھاؤ، علی امین گنڈاپور کا چیلنج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور نے حکومت کو سیاسی طریقے سے گرانے کا چیلنج دے دیا، اسلام آباد میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو، وارنٹ گرفتاری منسوخ۔

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس پیشی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر حال میں ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 5 اگست کو پورے ملک سے عوام احتجاج کے لیے باہر نکلیں گے اور عمران خان رہا ہوں گے۔

latest urdu news

گنڈاپور نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ہمت ہے تو سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ”۔ انہوں نے اپنے خلاف جاری مقدمات کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ قانون کے آگے پیش ہوتے رہے ہیں۔ ان کے خلاف 2016 سے ایک کیس چل رہا ہے، جس میں اسلحہ اور بوتلیں ڈالنے کا الزام ہے، جبکہ وہ موقع پر موجود بھی نہیں تھے اور نہ ہی وہ گاڑی ان کی تھی۔

علی امین گنڈاپور نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جنگ حق کی ہے اور وہی اسے جیتیں گے، اور اس احتجاجی تحریک کی قیادت وہ خود خیبرپختونخوا میں کریں گے۔ دوسری جانب شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور نے عدالت میں پیش ہو کر سرنڈر کیا، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی موجود تھے۔ سماعت کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی، جبکہ ضمانتی کو دیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیا گیا۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے، جو کئی برس سے زیرِ سماعت ہے۔ اس کیس کے باعث ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے گئے تھے جو اب منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter