علیمہ خان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، عدالت نے چھٹی بار وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف عدالت نے چھٹی مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اس کے ساتھ ہی نادرا کی جانب سے ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی۔

latest urdu news

یہ پیش رفت انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے کی سماعت کے دوران ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے کیس کی سماعت کی، جہاں دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہ عدالت میں پیش ہوئے، تاہم علیمہ خان اور ان کے وکیل غیر حاضر رہے۔

عدالت نے غیر حاضری پر علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ نادرا نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے تاکہ وہ بیرون ملک سفر نہ کر سکیں۔

عدالتی حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک

سماعت کے دوران ایک اور ملزم عارف خان، جس نے احتجاج کے دوران گاڑی سپرداری پر حاصل کی تھی، اپنے مچلکے پیش نہ کر سکا، جس پر عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter