اکھنڈ بھارت کا خواب بحر ہند میں دفن کر دیں گے، حنیف عباسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے مسلمانوں سے متعلق عزائم پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اکھنڈ بھارت کے منصوبے کو خطرناک قرار دے دیا۔

latest urdu news

اسلام آباد، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی عسکری تنظیم آر ایس ایس بھارت کو اکھنڈ بنانے کا خواب دیکھ رہی ہیں، مگر یہ منصوبہ بحر ہند میں دفن کر دیا جائے گا، انہوں نے یہ بات جیو نیوز کے معروف پروگرام "کیپیٹل ٹاک” میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت میں مسلمانوں کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دے کر ان کے خلاف نفرت کا بازار گرم کر رہی ہیں، ان کا مقصد بھارت کو ایک مخصوص مذہبی ریاست بنانا ہے جہاں دیگر مذاہب کے لوگوں کی کوئی جگہ نہ ہو، انہوں نے خبردار کیا کہ اکھنڈ بھارت کا منصوبہ صرف پاکستان ہی نہیں، بلکہ افغانستان، نیپال، بھوٹان اور بنگلادیش سمیت اردگرد کے کئی ممالک کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس منصوبے کے خلاف قرارداد پیش کریں گے اور اسے منظور بھی کرائیں گے، کیونکہ پاکستان ایک پرامن ریاست ہے لیکن اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

وفاقی وزیر نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حالیہ حملے کو بھارتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے اندر انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے، اور اگر بھارت کسی بھی طور پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرے گا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی قیادت کی جانب سے اکھنڈ بھارت کے نظریے کو فروغ دینے کی کوششیں عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہیں، اور پاکستان بارہا اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں میں اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔

جیسے کہ حال ہی میں پاک فوج نے دشمن کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنا کر بھارت کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے نہ صرف تیار ہے بلکہ بھرپور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter