آزاد کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث حلف برداری کی ذمہ داری سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے ادا کی۔

latest urdu news

تقریبِ حلف برداری میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی شریک تھے۔ نئی کابینہ میں 16 وزراء اور 2 مشیر شامل ہیں، جب کہ دونوں مشیروں سے ان کے عہدوں کا حلف خود وزیراعظم نے لیا۔

نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد آزاد کشمیر کی حکومت مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے اور مختلف محکموں میں اہم ذمہ داریاں جلد سونپے جانے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter