اجیت دوول اور امیت شاہ مودی سرکار کو لے ڈوبیں گے، محسن نقوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی منصوبے ناکام ہوئے، مسلح افواج نے بھرپور جواب دیا جبکہ اجیت دوول اور امیت شاہ مودی حکومت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

لاہور،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور وزیر داخلہ امیت شاہ بھارتی حکومت اور وزیر اعظم مودی کو لے ڈوبیں گے۔

latest urdu news

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جنگ کے دوران انٹیلی جنس اداروں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لیکن ہمارے چند عناصر ان اداروں کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آتے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے تباہ شدہ چھ جنگی طیاروں کی ویڈیو پاکستان کے پاس موجود ہے، ہم نے ریڈار پر انہیں گرتے ہوئے دیکھا لیکن فیصلہ کیا کہ جب تک ٹھوس ثبوت نہ ملیں اعلان نہیں کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے ایک ایئر بیس پر سات میزائل فائر کیے لیکن کوئی بھی ہدف پر نہ لگا، دشمن کی تمام منصوبہ بندی پاکستان کے اداروں کو پہلے ہی معلوم تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ کے دوران شہری آبادی کو نشانہ بنایا لیکن پاکستان نے ایسا قدم نہیں اٹھایا۔ نور خان ایئر بیس پر بھی بھارت نے حملہ کیا لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا، صرف ایک ایئر بیس پر حملے کے دوران ہمارے چند جوان شہید ہوئے تاہم پاکستان کی افواج نے تمام اہداف حاصل کیے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی کے باعث پاکستان نے جنگ میں کامیابی حاصل کی، وہ خود ان فیصلوں کے گواہ ہیں اور اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ قیادت نے بہترین انداز میں قوم کی رہنمائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت آج بھی پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے لیکن ہماری سکیورٹی فورسز اس کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہیں۔

اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ کشیدگی کے دوران دوست ملکوں نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی جبکہ پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی طیارے گرا کر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت نے دانشمندانہ فیصلے کیے اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی کے باعث پاکستان نے عظیم فتح حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران کئی مواقع پر دونوں ممالک میں تناؤ بڑھا تاہم پاکستان نے دفاعی صلاحیت اور حکمت عملی کے ذریعے دنیا کو باور کرایا کہ وہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter