ایئرپورٹ پر مسافر اور اے ایس ایف اہلکار کے درمیان جھگڑا، حقیقت سامنے آگئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھگڑے کی ابتدا

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک بین الاقوامی پرواز کے مسافر اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) کے اہلکار کے درمیان معمولی تکرار جھگڑے میں بدل گئی، مسافر نے رش سے بچنے کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ اسٹاف گیٹ استعمال کرنے کی کوشش کی، جو صرف مجاز عملے کے لیے مخصوص ہے۔

latest urdu news

ویڈیو وائرل، سخت جملوں کا تبادلہ

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں ایک اے ایس ایف اہلکار کو اپنے ساتھیوں کی طرف اشارہ کرتے اور مسافر کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی دیگر مسافروں کو بھی نیلی شرٹ پہنے ہوئے شہری کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

حکام کی مداخلت اور معاملے کی نوعیت

صورتحال خراب ہوتی دیکھ کر ایئرپورٹ کے سینئر حکام موقع پر پہنچے اور فریقین کا موقف سنا، مسافر نے اے ایس ایف اہلکار پر نازیبا زبان اور بدسلوکی کا الزام عائد کیا، جبکہ اہلکاروں کا مؤقف تھا کہ گیٹ صرف اسٹاف کے لیے مختص ہے، آخرکار، مسافر کی جانب سے معاملہ غلط فہمی قرار دینے کی تحریری وضاحت کے بعد تنازع ختم کر دیا گیا۔

معاملے کا خوشگوار اختتام

معاملہ رفع دفع ہونے کے بعد مسافر اپنے بچوں اور فیملی کے ہمراہ متعلقہ پرواز کے ذریعے روانہ ہو گیا، اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ معمول کے قواعد کے تحت گیٹ استعمال نہ کرنے پر روکا گیا، کسی قسم کی بدنظمی برداشت نہیں کی جاتی۔

حکام کی مداخلت اور معاملے کی نوعیت

صورتحال خراب ہوتی دیکھ کر ایئرپورٹ کے سینئر حکام موقع پر پہنچے اور فریقین کا موقف سنا۔ اسی تناظر میں حال ہی میں گورنر کے پی کی وزیرِاعظم سے اسلام آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور انتظامی صورتحال پر گفتگو بھی اسی مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جس میں ایئرپورٹ پر سروس کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter