نواز شریف کو دس سال مل جاتے تو وہ مہاتیر محمد سے بڑے لیڈر ہوتے: احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اگر نواز شریف کو دس سال قید کی سزا نہ دی جاتی تو وہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی بڑے لیڈر ثابت ہوتے۔

ان کے بقول، نواز شریف کو نکالنے کی وجہ سے پاکستان ملکی ترقی میں پیچھے رہ گیا۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں ملک کو عظیم ریاست بنایا جائے گا۔

latest urdu news

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر بھی تنقید کی، کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کی معیشت کے بارے میں غلط بیانی کی گئی اور عثمان بزدار کو مسلط کرکے پنجاب سے بدلہ لیا گیا۔

سیلاب سے ملکی معیشت کو 822 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے زور دیا کہ مشکل فیصلے کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور معیشت کی بہتری کے لیے عوام کو عارضی مشکلات برداشت کرنی پڑتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور بھارت کے ایجنٹ دہشت گردی کے ذریعے نقصان پہنچانے کی سازش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter